22 اگست 2026 - 22:20
صہیونی وزیر نے ترکی کو اسرائیلی سلامتی کے خطرہ قرار دیا

صہیونی حکومت کے وزیرِ جنگ یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے ابوالظہور فوجی ہوائی اڈے پر حالیہ حملہ ترکیہ کی مبینہ سرگرمیوں سے متعلق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،صہیونی حکومت کے وزیرِ جنگ یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے ابوالظہور فوجی ہوائی اڈے پر حالیہ حملہ ترکیہ کی مبینہ سرگرمیوں سے متعلق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو متعدد مرتبہ سفارش کی گئی تھی کہ خفیہ معلومات موصول ہونے کے بعد ابوالظہور ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا جائے۔ ان کے بقول، اسرائیل کو ایسی اطلاعات ملی تھیں کہ ترکیہ اس ہوائی اڈے پر ایسے اقدامات کا ارادہ رکھتا ہے جو اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

صہیونی وزیرِ جنگ نے مزید دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے اس معاملے سے متعلق معلومات امریکی حکام تک بھی پہنچائی تھیں اور مطلوبہ جواب نہ ملنے کے بعد وزیراعظم اور انہوں نے فوجی کارروائی کی منظوری دی۔

کاٹز نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیلی حملے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوغان کو اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنا پڑا۔

دوسری جانب امریکی نمائندے ٹام باراک کی جانب سے اسرائیلی حملے کے جواز پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔ کاتس نے ان کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان میں مغالطے موجود ہیں اور وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گولان کے حوالے سے مؤقف سے متصادم ہیں۔

شام میں اسرائیلی کارروائیوں کے معاملے پر ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ دمشق نے اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ پر زور دیا ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha